Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا الضیف اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پرحماس اور فلسطینی عوام سے تعزیت

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” کے چیف آف سٹاف محمد الضیف اور ان کے سینئر ساتھیوں کی غزہ میں جاری صہیونی جنگ کے دوران شہادت پر حماس، تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور صبر اور جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام سے اپنی گہری تعزیت ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کی درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

جماعت نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ان معزز رہنماؤں پر فخر کرتے ہیں جو اپنی زندگی کے آخری لمحات تک جہاد اور مزاحمت کے میدان میں ڈٹے رہے۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو ان کے وقار کے دفاع اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون پیش کیا۔ان مجاھدین کے سرخیل عظیم رہ نما محمد الضیف نے قابض اسرائیلی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئےانہیں شکست کا مزہ چکھایا۔ وہ طوفان الاقصیٰ جنگ میں دشمن کے خلاف ڈٹے رہے اور شہادت تک قابض دشمن کے ساتھ میدان جنگ میں لڑتے رہے۔

حزب اللہ نے زور دیا کہ شہداء قائدین اور تمام شہداء جو طوفان الاقصی کی جنگ میں شہید ہوئے ان کا خون ایک ایسی فتح کا نتیجہ ہے جس نے دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا اور بڑی تعداد میں قیدیوں کو آزاد کرایا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تنظیم کے کمانڈر ان چیف محمد الضیف اور ان کے سینیر ساتھیوں کی طوفان الاقصیٰ کے دوران شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شہادت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan