بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان میں اسلامی مزاحمت نے بدھ کی صبح فلسطین- لبنان سرحد پرقابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے اپنے فوجی بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے بیان کیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے آج صبح مسکفعام بستی میں ایک بڑی پیادہ فورس کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے شتولہ یہودی بستی میں اسرائیلی دشمن افواج کے ایک اجتماع کو دو برقان میزائلوں سے حملہ اور ایک اور شامیرہ چھاؤنی میں ایک اور گروپ کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
آج فجر کے وقت اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے اسرائیلی دشمن کی پیدل فوج کا مقابلہ کیا جس نے خلہ المحافر کی سمت سے العدیسہ قصبے میں گھسنے کی کوشش کی۔ مجاھدین کے حملے میں پیش قدمی کرنے والی فوج کو پسپا کردیا گیا۔
عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ حزب اللہ کے حملوں میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عبرانی میڈایا کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔