Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حریدی فرقے کے احتجاج کے دوران تل ابیب میں پولیس سے تصادم، متعدد گرفتار

تل ابیب   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی پولیس نے تل ابیب میں حریدی فرقے کے احتجاجی مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد کو گرفتار کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ تل ابیب میں یہودی فرقے حریدی کے پیروکاروں نے نتن یاہو کابینہ کے فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین صہیونی فوج میں خدمات انجام دینے کی مخالفت میں احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ “مر جائیں گے لیکن فوجی ٹریننگ کے لئے نہیں جائیں گے”

احتجاجی مظاہرہ اس وقت پر تشدد رخ اختیار کرگیا جب صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے نامناسب رویے پر مظاہرین نے پولیس کو “نازی” کہا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومت کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں 10 لاکھ حریدی فرقے کے ماننے رہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan