بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے حملہ آور ڈرونز کی مدد سے جنوبی لبنان کے ضلع مرجعیون میں خیام شہر کے جنوبی مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض فوج اسرائیلی فوج پر”عمرا گیٹ” پر حملہ کیا۔
لبنانی حزب اللہ نے وضاحت کی کہ ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اتوار کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے جنوبی گورنری کے ضلع صورمیں واقع قصبے “شامہ” کے مغرب میں ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا۔
ایک دوسرے بیان میں جنوبی لبعنان میں تعینات حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے خیام شہر کے مشرق میں اسرائیلی قابض فوج کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی ہے۔
لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق قابض فوج مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبے خیام کو کنٹرول کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض حکام خیماں کو ایک “اسٹریٹجک گیٹ وے” سمجھتے ہیں جو لبنانی سرزمین میں تیزی سے زمینی دراندازی کےلیے دشمن کا ایک راستہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے قصبے پر گذشتہ دو دنوں سے اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور ان کے توپ خانے نے قصبے کے مرکز اور مضافات میں بھاری اور درمیانے توپ خانے کے گولوں سے بمباری کی ہے۔