Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی سے غیر ملکی طبی وفود کے انخلاء کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں :سرکاری میڈیا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ “غزہ کی پٹی سے غیر ملکی طبی وفود کے انخلاء کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے”۔

میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ “کچھ سوشل میڈیا کارکن اور شوقیہ افواہیں اور الزامات پھیلا رہے ہیں کہ قابض فوج نے تمام غیر ملکی طبی وفود کو فوری طور پر غزہ کی پٹی چھوڑنے کا کہا ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بین الاقوامی طبی اور غیر طبی اداروں سے براہ راست بات چیت کے بعد ہم واضح طور پر تصدیق کرتے ہیں کہ یہ معلومات غلط اور محض افواہ ہیں”۔

میڈیا آفس نے شہریوں خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کے پیشہ ور افراد سے مطالبہ کیا کہ “خبروں اور معلومات کی ترسیل میں درستگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ان کو پھیلانے اور نشر کرنے سے پہلے اپنے ذرائع سے اس کی تصدیق کریں، ایسی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں جو قابض اسرائیل کے ایجنڈے کو پورا کرتی ہوں اور غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو الجھانے کا باعث ہوں”۔

قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی طرف سے نسل کشی کی جنگ 18 مارچ بروز منگل کی صبح کو دوبارہ شروع کی، جس میں قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں گزشتہ جنوری میں ہونے والے نازک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ، اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 162,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan