Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہاتھوں،پاؤں اور جبڑے توڑ کرمعذور کیے ,فلسطینی قیدیوں کی صہیونی مظالم کے نئے لرزہ خیز انکشافات

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی زندانوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے فلسطینیوں کی حالت زار ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بین ثبوت ہے۔ کئی ایسےقیدی ہیں جن کی ہڈیاں توڑ دی گئیں۔ ان کے ہاتھوں، پاؤں، پسلیوں اور جبڑوں کی ہڈیوں کو توڑ ا گیا جس کی وجہ سے وہ اذیت ناک تکلیف سے گذرے۔

فلسطینی کلب برائے اسیران نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ شہادتیں ان درجنوں شہادتوں اور بیانات کا حصہ ہیں جو قیدیوں کے اداروں نے گذشتہ عرصے کے دوران غزہ میں بہت سے اسیران کے دوروں کے ذریعے حاصل کیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 18 قیدیوں سےالنقب جیل اور’ سدی تیمان‘ کیمپ میں ملاقات کی۔ان میں سے ایک نے تصدیق کی کہ اس کے ہاتھ توڑ دیے گئےتھے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔اسے مسلسل باندھ کررکھا گیا تھا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شہادتوں سے ظاہر ہونے والے جرائم اور خلاف ورزیوں کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، بلکہ ایک ہی سطح پر برقرار ہے۔ یہ جرم ہزاروں قیدیوں کی قسمت کے لیے خطرے کی سطح کو دوگنا کرتا ہے، خاص طور پر زیادہ وقت گزرنے کے ساتھ ان جرائم اور ان کی ہولناکی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسیران کلب نے نشاندہی کی کہ غزہ میں بہت سے قیدیوں کی گرفتاری کے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی ن کے اہل خانہ کو ان کا کوئی علم نہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تشدد کے جرائم اب بھی حراست میں لیے گئے افراد کی شہادتوں پر حاوی ہیں۔ اسی طرح بھوک اور تذلیل کے جرائم اپنی تمام شکلوں میں، حراست کے سخت حالات کے علاوہ ہیں بدستور برقرار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan