Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حسن نصراللہ کی والدہ کی وفات پر اسماعیل ھنیہ کی تعزیت

 لبنان   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا مکتوب بھیجا ہے۔

ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے انتہائی افسوس کے ساتھ، تسلیم اور اطمینان کے ساتھ خدا کی مرضی اور تقدیر کے ساتھ آپ کی والدہ محترمہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ محترم سید عبدالکریم نصر اللہ کی اہلیہ ام حسن نصراللہ خدا ان پر رحم کرے اوران کی مغفرت فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کی شان میں تعزیت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب لبنان میں ہمارے لوگ فلسطین میں اپنے بھائیوں کو تسلی دے رہے ہیں اورطوفان الاقصیٰ کی جنگ میں بہادری، دلیری اور ہمت کے ساتھ دشمن کی مزاحمت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نےسید حسن نصراللہ کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سید حسن نصراللہ کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan