Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہنیہ کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قطر، مصر اور ترکیہ سے رابطے

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حالیہ چند گھنٹوں میں قطر اور مصر کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کےلیے کی جانےوالی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے قطری،ترکیہ اور مصری حکام سے تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے بات کی۔

حماس نے تصدیق کی کہ اس نے جاری بات چیت کے مواد کو مثبت جذبے کے ساتھ نمٹا ہے۔

بدھ کی شام حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن حسام بدران نے کہا کہ ان کی جماعت جنگ کو روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی خواہشمند ہے اور ثالثوں کے ساتھ اس کا رابطہ جاری ہے۔

بدران نےکہا کہ تحریک حماس نے جنگ کو روکنے اور غزہ کی پٹی سے قابض فوج کے مکمل انخلاء کے ساتھ دیگر امور پر ثالث ممالک کے رہ نماؤں سے بات چیت جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan