Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے عوام کے مصائب کے خاتمےکے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں:حماس

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نئی تجاویز پر بات کرنے کے لیے ثالثوں کی درخواست کا جواب دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  جماعت کی قیادت نے اس سلسلے میں کچھ میٹنگیں کیں۔ اس سلسلے میں دیگر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے کے لیے تیار ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں قتل عام اور نسل کشی کا سلسلہ بند ہو اور مصیبت کا شکار نہتے فلسطینیوں کی مشکلات اور مصائب کم ہوسکیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس کی طرف سے جنگ بندی کی اپنی شرائط اور تجاویز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں مستقل  اور مکمل جنگ بندی ، قابض اسرائیلی فوج کے انخلاء، محاصرے کے مکمل خاتمے، امداد کی فراہمی ،قیدیوں باوقار معاہدے اور تعمیر نوکے لیے سنجیدہ اقدامات کے لیے تیار ہے۔

حماس نے عرب اور مسلما اقوام کے رہ نماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی قربانیوں سے ہم آہنگ ایک تاریخی فیصلے کا اعلان کریں، جو امریکی دباؤ اور آرڈر سے بالاتر ہو۔ جس میں شمالی غزہ کا محاصرہ “فوری” توڑنے کا اعلان کیا جائے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوائی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے عالم اسلام کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی غزہ میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے خوراک، طبی سامان اور ایندھن کی امداد لانے کے لیے کام کریں، اور دسیوں ہزار بے گھر اور زخمی لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan