Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہمیں بچاؤ، ہم رون اراد کے انجام سے دوچار نہیں ہونا چاہتے:اسرائیلی قیدی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے جنگی قیدی بنائی گئی اسرائیلی خاتون قیدی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس کے دوران اس نے مطالبہ کیا کہ انھیں قید سے بازیاب کرایا جائے، اور یہ کہ ان کا حشراسرائیلی پائلٹ رون آراد جیسا نہ ہو جو کئی دہائیوں سے لاپتہ ہے۔

اسرائیلی قیدی جس کا نام ویڈیو میں چھپایا گیا تھا نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں قیدیوں کے مستقبل کو وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی کونسل کے ہاتھ میں نہ چھوڑے۔

اس نے اسرائیلی عوام سے پوچھا کہ “کیا آپ نیتن یاہو کی حکومت، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور جنگی کونسل کے رکن بنی گینٹز بن گئے ہیں؟۔ اس نے مزید پوچھا کہ کیا میرا اور میرے ساتھیوں کا انجام رون آراد کی طرح ہوگا؟

خاتون اسرائیلی قیدی ہزاروں اسرائیلیوں خواتین اور مردوں سے تل ابیب کی سڑکیں بند کرنے اور غزہ میں زیر حراست قیدیوں کی واپسی تک اپنے گھروں کو واپس نہ آنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ “عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے اور ہم یہاں مرنا نہیں چاہتے‘‘۔

اس نے اشارہ کیا کہ وہ القسام کی جیل میں 237 دن سے زیادہ وقت سے قید ہے اور وہ نہیں جانتی کہ وہ کب تک وہاں رہے گی۔ اس نے اپنے پیغام کو “ہمیں بچاؤ” اور “وقت ختم ہو رہا ہے” کا عنوان دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan