Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس پر اسرائیلی الزامات بے بنیاد، غزہ میں انسانیت دم توڑ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی ہینسلی میکین نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کہ اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” امدادی سامان کو لوٹ رہی ہے کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں۔ انہوں نے امریکہ کے معروف ٹی وی چینل سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ایسے کسی واقعے کا مشاہدہ نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب کھانے کی گاڑیاں آتی ہیں تو بھوکے لوگ ان کی جانب دوڑتے ہیں۔ یہ حماس کا نہیں بلکہ بھوک کا قصہ ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کے اندر پانچ لاکھ سے زائد انسان شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ لوگ فاقہ کشی کی دہلیز پر کھڑے ہیں اور ان کے لیے صرف خوراک ہی نہیں، زندگی کا ہر سہارا چھن چکا ہے۔

سنڈی میکین نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ غزہ کے ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور عوام کو کھانا اور دیگر امدادی سامان پہنچا سکیں، مگر افسوس کہ امداد کی راہیں بند ہیں۔ غزہ میں داخل ہونے والے راستے مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ قابض اسرائیل نے امدادی قافلوں کو روکے رکھا ہے اور ہمیں اپنا کام اسی وقت ممکن نظر آتا ہے جب عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ یہ راہیں کھل سکیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر خوراک اندر نہ پہنچی تو ہم ایک ایسی تباہ کن انسانی المیے کا سامنا کریں گے جسے کوئی نہیں روک پائے گا۔

قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے تمام زمینی راستے بند کر رکھے ہیں اور نہ صرف خوراک بلکہ ادویات، پینے کا پانی، ایندھن اور تمام بنیادی ضرورت کی اشیاء کے قافلے غزہ کی سرحد پر روک دیے گئے ہیں۔ اس نے نہ صرف اہلِ غزہ کو بھوک کی سزا دی بلکہ اجتماعی سزا کے طور پر ان کی زندگی کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

بنچمن نیتن یاھو کی حکومت امریکہ کی کھلی حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں نسل کشی کا ایک خونی باب رقم کر چکی ہے۔ اس خونی یلغار میں اب تک ایک لاکھ تہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کا انجام کسی کو معلوم نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan