اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے رہنما حسن الوردیان نے، جنہیں بغیر کسی مقدمے یا الزام کے اسرائیلی جیل میں رکھا گیا ہے، اپنی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً جمعہ کو 17ویں روز بھی اپنی دوا لینے سے انکار کر دیا ہے۔
حسن صاحب ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور روزانہ انسولین لیتے ہیں۔ وہ بغیر کسی الزام یا مقدمے کے 11 ماہ سے اسرائیلی حراست میں ہیں۔
67 سالہ رہنما 6 اپریل 2021ء کو مشرقی بیت لحم سے گرفتار کیے گئے۔ گرفتاری سے پہلے ان کے گھر کی تلاشی لی گئی اور نقصان پہنچایا گیا۔
ان کی گرفتاری فلسطینی قانون ساز انتخابات کے لیے ان کی نامزدگی کے بعد ہوئی۔ انتخابات فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے۔
محترم حسن الوردیان اس سے قبل مختلف مواقع پر 20 سال تک اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔