Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے ننھےریان کی موت کے حوالے سےاسرائیلی تحقیقات مسترد کردیں

جمعہ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےچند روز قبل شہید کیے گئے ننھےریان سلیمان کی موت کے بارے میں قابض صہیونی ریاست کی تحقیقات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسے پہلے سے طے شدہ جرم کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ہم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کی جانب سے یہ واضح کرتے ہیں سات سالہ بچے ریان سلیمان کی شہادت ایک سوچا سمجھا قتل تھا اور اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے جو تحقیقات کی ہیں وہ اس سنگین جرم اور درندگی میں ملوث عناصر کو بچانے اور ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی فوج کی طرف سے ریان سلیمان کی شہادت کے حوالے سے کی تحقیقات کو مکمل طورپرمسترد کرتے ہیں۔ فلسطینی بچوں کا قتل عام صہیونی دشمن کی سوچی سمجھی اور طےشدہ پالیسی ہے۔ ریان کی شہادت سے قابض دشمن کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک سات سالہ فلسطینی بچے ریان سلیمان کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں ریان گرکر شہید ہوگیا تھا۔

حماس کے ترجمان نے ریان کی شہادت کی تمام ترذمہ داری قابض دشمن پرعاید کی اور اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اس واقعے کی شفاف، آزادانہ اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بچے ریان یاسر سلیمان جس کی عمر سات سال تھی کو گذشتہ 29 ستمبر کو غرب اردن کے مشرق میں واقع قصبہ تقوع میں قابض فوج کے تعاقب کے دوران خوف کے باعث دل کی حرکت بند ہونے کے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔

قابض فوج نے اس کی شہادت کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی مگر فلسطینی عوام نے قابض دشمن کو بچے کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس وقت بچے کے اہل خانہ کی طرف سےاطلاع دی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج کے چار فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس فلسطینی طلباء کے ایک گروپ کا پیچھا کیا جن میں سے بیشتر کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan