Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی جنگ بندی تجویز کے رد عمل کا جائزہ لے رہے ہیں: موساد

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی ریاست کے خفیہ ادارے موساد کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے’اسرائیل جنگ بندی کے لیے دی گئی تجویز پر حماس کے جواب کا مطالعہ کر رہا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ اس میں قیدیوں کی رہائی کی کیا صورت ہوگی۔

بیان کے مطابق ثالثی کرنے والے فریقوں کی طرف سے حماس کی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دیے گئے خاکے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل اس کا جائزہ لے کر ثالث ملکوں کو اپنے ‘ ریسپانس ‘ سے آگاہ کر دے گا۔’ واضح رہے موساد کا یہ بیان وزیر اعظم نیتن کے دفتر نے جاری کیا ہے۔

حماس کی طرف سے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن میں یرغمالیوں کی رہائی کا طریقہ کار دیا گیا ہے۔ ثالث ممالک جن میں قطر اور مصر کے علاوہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی اور سرپرست ملک امریکہ بھی شامل ہے کہ مطابق ابھی 120 یرغمالیوں کی رہائی ہونا باقی ہے۔

حماس کا بھی یہ کہنا ہے کہ اس سمجھوتے کے نتیجے میں لازماً جنگ بندی کی جانی چاہیے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء کیا جانا چاہیے ، صرف اسی صورت میں حماس عارضی جنگ بندی قبول کر سکتا ہے۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ سات اکتوبر 2023 سے جاری ہے، اب اس جنگ کے نو ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ جنگ بندی کا یہ منصوبہ اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ملک امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی طرف سے 31 مئی کو پیش کیا گیا تھا۔ اس بارے میں حماس نے اپنے موقف سے ابتدائی دنوں کے دوران ہی آگاہ کر دیا تھا۔

صدر جوبائیڈن کے پیش کردہ منصوبے میں تین مرحلوں میں ایک حتمی منصوبے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاکہ معاملہ مرحلہ وار بنیادوں پر آگے بڑھے۔ اس منصوبے میں جنگ بندی ، یرغمالیوں کی رہائی ، اسرائیلی فوج کاغزہ سے انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔ البتہ اسرائیلی فوج کا انخلاء اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی دو مرحلوں میں ممکن بنائی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan