غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینیوں، عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے تمام مساجد اور اسلامی ممالک میں شہید رہ نما یحییٰ السنوار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
حماس کی طرف سے ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوت عظیم قومی اور اسلامی رہ نما اور علامت، بہادر شہید یحییٰ السنوار (ابو ابراہیم) کی شہادت کے بعد کی ہے۔
حماس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جاری جنگ کی مذمت اور فلسطین، یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے عوامی مظاہروں کی اپیل کی۔
قبل ازیں جمعے کے روز حماس نے رفح میں قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ، “طوفان الاقصیٰ” لڑائی کے کمانڈر یحییٰ السنوار کی شہادت کا باضابطہ اعلان کیا۔