Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی بیروت کے جنوبی علاقے پر صیہونی جارحیت کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر صیہونی دشمن فوج کے طیاروں کی جانب سے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر وحشیانہ اور دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حماس نے لبنان میں قابض فوج کی مسلسل جارحیت کو برادر ملک کی خود مختاری کی ایک نئی کارروائی قرار دیتے ہوئے موجودہ کشیدگی اور جارحیت کے نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کی ہے۔

حماس نے پریس بیان میں کہا کہ قابض صہیونی حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ کھلی جارحیت  ہے جس میں رہائشی محلوں ،شہری مواصلاتی ڈیوائسز کو نشانہ بنا کردہشت گردی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت میں اپنے بھائیوں کی حمایت کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اپنے عوام کی حمایت کے لیے جنگ جاری رکھتے ہوئے ان کے جرأت مندانہ مؤقف اور قومی، مذہبی اور انسانی اقدار کا ساتھ دینے پر ان کے اصرار کی قدر کرتے ہیں۔

حماس نے زور دیا کہ یہ فسطائی جارحیت اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی اور مزاحمت علاقے میں صیہونی منصوبے کے مکمل خاتمے اور مکمل آزادی تک اپنے راستے پر گامزن رہے گی۔

خیال رہے کہ کہ جمعہ کی شام غاصب صیہونی فوج طیاروں سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک عمارت پر پرتشدد حملہ کیا۔

لبنانی ذرائع نے کہا کہ قابض فوج کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے القائم میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں نو افراد شہید اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملے کا ہدف حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل تھے، جو سپیشل رضوان یونٹ کے کمانڈر ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan