Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا طوفان الاقصیٰ بارے محمود عباس کے بیان پر اظہار افسوس

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے منامہ میں منعقدہ عرب سربراہ اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خطاب میں طوفان الاقصیٰ کے اور اندرونی مفاہمت کے حوالے سے ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیاکہ صہیونی دشمن جو غزہ، مغربی کنارے، یروشلم اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں 76 سال سے زائد عرصے سے ہمارے معصوم لوگوں کو قتل، دہشت اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ وہ 1948 سے لے کر اب تک قومی جدوجہد کے تمام مراحل اور سٹیشنوں میں ہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم کے ارتکاب کاکوئی بہانہ نہیں چھوڑتا۔ محمود عباس اس کے جرائم پر بات کرنے کے بجائے حماس کے خلاف بیانات د ے رہے ہیں

انہوں نے وضاحت کی کہ 7 اکتوبر کوطوفان الاقصیٰ آپریشن ہمارے فلسطینی عوام کی اس قابض دشمن کے خلاف جدوجہد کی سب سے اہم کڑی ہے جو ہمارے حقوق اور مقدسات کو پامال کرتا ہے اور ہمارے قیدیوں پر ظلم کرتا ہے۔ ہم نے جو کیا اس کا مقصد فلسطینی کاز کو ایک بار پھر سامنے لانا تھا۔

طوفان الاقصی کی بہ دولت اس وقت ہم مسئلہ فلسطین کو پوری دنیا میں اجاگرکرنے اور اسے عالمی مسئلے کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آج پوری دنیا فلسطین کی آزادی اور ان کےحق خود ارادیت کے لیے بہ یک آواز ہے۔

خیال رہے کہ محمود عباس نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ “اس دن حماس کے یکطرفہ فیصلے کے ذریعے کی جانے والی فوجی کارروائی نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے اور اسے قتل و غارت، تباہی اور بے گھر کرنے کے لیے مزید بہانے اور جواز فراہم کیے تھے”۔

حماس نے محمود عباس سے استفسار کیا کہ کیا طوفان الاقصیٰ سے قبل اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام نہیں کرہا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan