Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا قابض اسرائیل کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت تیز کرنے کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ نے قابض اسرائیلی ریاست کے مقابلے میں ہر قسم کی مزاحمت کو تیز کرنے اور طوان الاقصیٰ کی لڑائی میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ غزہ کو تاخت وتاراج کرنے کے بعد غاصب صہیونی بھیڑیے کا رخ دوسرے مسلمان ممالک ہیں۔ اس لیے حالات کا تقاضہ ہے کہ فلسطین کے اندر اور باہر ہر سطح پر قابض دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کی جائے۔

آپریشن طوفان الاقصیٰ کے موقع پر ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا کہ  سات اکتوبر 2023ء جدوجہد آزادی کا ایک تاریخی مرحلہ تھا اور ہمارے قومی نصب العین کو ختم کرنے کے صہیونی منصوبوں کا قدرتی ردعمل تھا”

حماس نے “آزادی کے لیے طوفان” کے عنوان سے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے سب سے گھناؤنے جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کیا اور ہمارے عوام کے خلاف عصری تاریخ کی سب سے ہولناک نسل کشی کی جنگ کا آغاز کیا۔

حماس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور اس کی مزاحمت کے گرد ان کا جمع ہونا فلسطینیوں کی اصل طاقت ہے اور اس طاقت نے دشمن کے تمام مکروہ عزائم  اورمنصوبے خاک میں ملا دیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں اور دشمن کے ساتھ اپنے آئینی اور جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے پچھلے مہینوں کے دوران مزاحمت کے رہ نماؤں کو نشانہ کے مکروہ صہیونی عزائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں صرف مزاحمت کی طاقت، مضبوطی اور قابض دشمن اور اس کے جارحانہ منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے عزم میں اضافہ کریں گی۔

جنگ بندی پر مذاکرات اور اسرائیلی دشمن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں حماس نے زور دے کر کہا کہ اس نے “جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

اس نے وضاحت کی کہ جماعت نے تمام اقدامات کا مثبت جواب دیا اور جارحیت کے مستقل خاتمے اور غزہ سے قابض فوج کے مکمل انخلاء پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ مگر صہیونی دشمن جنگ جاری رکھنے اور قتل عام پر قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan