Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ

دوحا – [مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن]اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں اور مزاحمت کاروں کو فوری طور پر رہا کرے۔

 

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نےایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی سے ہمارے فلسطینی عوام کے ہیروز کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتےہیں۔ خاص طورپر جنین سے حراست میں لیے گئے مزاحمتی کارکنوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے۔

بدران نے ایک پریس بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مزاحمت کاروں اور فلسطینی عوام کے ہیروز کے مسلسل تعاقب کی مذمت کی۔

انہوں نے مختلف جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس مکروہ پالیسی کو دبانے اور ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ صہیونی دشمن اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی روک تھام کےلیے مل کر کام کریں۔

حماس بدران کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی پولیس فورس کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور مزاحمت کاروں کو گرفتار کرکے دشمن کی مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan