Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے: گریفیتھس

لندن   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اقوام متحدہ کے ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفیتھس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔

گریفتیھس نے ایک میڈیا انٹرویو میں حماس کو ختم کرنے کے لیے قابض اسرائیل کے اعلان کردہ اہداف کی فزیبلٹی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ: “یہ ایک مشکل معاملہ ہے۔ میں نے دہشت گردوں اور باغی گروپوں سے کافی نمٹا ہے۔ آپ جانتے ہیں حماس ہمارے لیے دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ ایک سیاسی تحریک ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “گروہوں کو کسی ایسے مذاکراتی حل تک پہنچنے کے بغیر ختم کرنا بہت مشکل ہے جس میں ان کی خواہشات شامل ہوں اور میں ایسی مثال کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا جس میں کسی مضبوط گروہ کے خلاف فوجی فتح، چاہے دہشت گرد ہو یا دوسری صورت میں، کامیاب ہو۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں اسرائیل پر حماس کے حملے سے ہونے والے صدمے کو پوری طرح سے سمجھتا ہوں، لیکن حماس کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے قطع نظر اس کے کہ کچھ بھی ہوا ہے۔”

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید اور 157 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔

اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 28,775 شہید اور 68,552 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan