Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس اور دھڑوں کا ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے:الرشق

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک  مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے۔

الرشق نے ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ صہیونی میڈیا کی حماس کے ردعمل کےخلاف اکسا رہا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن کسی بھی نوعیت کے معاہدے سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے۔

حماس کے رہ نما نے کہا کہ ردعمل ہمارے عوام اور ہماری مزاحمت کے مطالبات کے مطابق ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے وسیع راستہ کھولتا ہے۔

منگل کی شام حماس اور اسلامی جہاد نے کہا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہ نما اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ قطری وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مزاحمتی دھڑوں کے ردعمل کو قطری بھائیوں تک پہنچانے کے لیے پیش پیش تھے۔

دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز پر حماس کی طرف سے جواب میں فلسطینی عوام کےمفاد کےحصول اور دشمن کی جارحیت روکنے کو ترجیح دی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan