مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو تباہ کرنے کی باتیں اپنی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ حماس ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ہاگری نے عبرانی چینل 13 کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “یہ خیال کہ حماس کی تحریک کو تباہ کرنا اور اسے ختم کرنا ممکن ہے، اسرائیلیوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے”۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس ایک نظریہ اور ایک جماعت ہے اور یہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ ہم اسے ختم کر سکتے ہیں وہ غلط فہمی میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا خیال ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اخوان المسلمون خطے میں موجود ہے۔
انہوں نے غزہ میں حماس کے رہ نما یحییٰ سنوار تک پہنچنے میں دشواری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوج نے جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔