Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس میں اختلافات کی سعودی ٹی وی کی کے دعوے صہیونی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں: حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے بیرون ملک شعبۂ اطلاعات کے ذمہ دار هشام قاسم نےسعودی عرب کے نجی چینل “العربیہ” کی اُس رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اسرائیلی قیدی الیگزینڈر کی بابت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ محض بے بنیاد افواہیں ہیں جنہیں “العربیہ” جیسے ذرائع تسلسل کے ساتھ دہرا رہے ہیں۔

ھشام قاسم نے منگل کے روز جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ “العربیہ” کی رپورٹ جھوٹ اور بہتان کا پلندہ ہے، جس کا مقصد ایسے وقت میں مزاحمتی قیادت کو بدنام کرنا ہے جب غزہ کے نہتے عوام صہیونی فوج کے ہاتھوں اجتماعی نسل کشی، قحط، اور بدترین محاصرے کا شکار ہیں۔

انہوں نے “العربیہ” کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی دعوے پر قوم سے معافی مانگے اور قابض اسرائیل کی جعلی کہانیوں کا حصہ بننے سے باز رہے۔

قاسم نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب “العربیہ” نے حماس کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کی ہوں۔ اس چینل کا ماضی ایسے الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے بھرا پڑا ہے، جن کا مقصد فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنا اور قابض اسرائیل کے بیانیے کو سہارا دینا ہے، جو غزہ کے لوگوں کو بھوک، پیاس، بمباری اور نسل کشی کے ذریعے صفحۂ ہستی سے مٹانے پر تلا ہوا ہے۔

آج فلسطین کی مزاحمت دشمن کے فکری، عسکری اور ابلاغی حملوں کی زد میں ہے۔ ایسے میں جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا اور مظلوم قوم کی آواز بننا ہر صاحبِ ضمیر کی ذمہ داری ہے۔

فلسطینی قوم کے خلاف جاری صہیونی درندگی، قتل عام اور نسل کشی کے ماحول میں دشمن کے جھوٹے بیانیے کو تقویت دینے والے عناصر کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ وہ کس صف میں کھڑے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan