Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمتی ہتھیار ہمارے لوگوں کا حق ہیں اور ان پر بحث مکمل طور پر ناقابل قبول ہے:حماس رہنما

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ حال ہی میں مصر کی طرف سے پیش کی گئی تجویز میں معاہدے کے پہلے ہفتے کے اندر قابض اسرائیل کے نصف قیدیوں کی رہائی شامل ہے، جس میں خوراک اور پناہ گاہ میں داخلے کے بدلے 45 دنوں کے لیے عارضی جنگ بندی شامل ہے۔

حماس رہنما نے پیر کی شام الجزیرہ کو پریس بیانات میں مزید کہا کہ اس تجویز میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور ملک میں امداد کی اجازت دینے کے لیے زندہ اور مردہ قیدیوں کو 45 دن کے اندر حوالے کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس کا مذاکراتی وفد اس بات پر حیران تھا کہ مصر کی طرف سے پیش کی گئی تجویز میں مزاحمت کے اسلحہ کو ترک کرنے سے متعلق ایک واضح شق شامل تھی۔

حماس کے رہنما نے مزید کہاکہ “مصر نے ہمیں آگاہ کیا کہ مزاحمت کے تخفیف اسلحہ پر بات چیت کیے بغیر جنگ بند کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حماس نے مصر کو آگاہ کیا کہ مزاحمتی ہتھیاروں کے معاملے پر بحث مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ ہمارے فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے جس پر بحث نہیں کی جاتی”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس نے مصر کو آگاہ کیا کہ کسی بھی معاہدے کا گیٹ وے جنگ کا خاتمہ اور قابض اسرائیل کا انخلاء ہے نہ کہ ہتھیار۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan