غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور امریکی حمایت یافتہ قابض فوج کے قتل عام کےخلاف عالمی یوم الغضب اور نفیر عام کی کال کی ہے۔
حماس نے کہا کہ”ہمارے عوام، ہماری قوم اور دنیا کے آزاد لوگوں سے فلسطینیو ں کی حمایت میں سرگرمیاں تیز کرنے، جلسے جلوس نکالنے، دھرنے دینے، صہیونی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے، غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کرنے، قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے،جارحیت بند کرانے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک عالمی دباؤ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے”۔
حماس نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں کو قابض دشمن اور اس کے حامیوں کے خلاف یوم الغضب کے طور پر منائیں،جب تک وہ اپنی جارحیت کو روک نہیں لیتا اور غزہ کی پٹی سے اپنا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کر دیتا اس کے خلاف عالمی سطح پر تحریک جاری رکھی جائے۔
خیال رہےکہ غزہ کے شمالی علاقے التفاح میں بے گھر افراد کی رہائش گاہ دارارقم سکول پر اسرائیلی فوج نے ہولناک قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
دار ارقم سکول پر بمباری کے بعد فہد الصباح سکول کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ غزہ شہر کے دار الارقم اسکول سے متصل ہے، جس کے نتیجے میں ان میں سے تین افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے مسلسل 17ویں روز بھی قابض اسرائیلی فوج کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف مزید قتل عام اور جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔