Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس پر معاہدے میں خلل ڈالنے والی شرائط عائد کرنے کا امریکی الزام

واشنگٹن   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس مذاکرات میں غیر حقیقی مطالبات کر رہی ہے جو غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے کو روک رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ دوحہ مذاکرات میں امریکی ایلچی سٹیو وٹ کوف کی طرف سے پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کرے۔

وائٹ ہاؤس نے خصوصی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور قومی سلامتی کونسل کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حماس کی شرائط معاہدے کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ہیں۔ اسے سمجھنا چاہیے کہ اگر ہماری تجویز پر جواب دینے کی آخری تاریخ گزر جاتی ہے تو ہم اس کے مطابق جواب دیں گے۔

بیان میں حماس سے وٹ کوف اور مشرق وسطیٰ کے امور کے سینئر ڈائریکٹر ایرک ٹریگر کی طرف سے گذشتہ بدھ کی شام دوحہ میں پیش کی گئی امریکی تجویز پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس تجویز میں “خلا کو کم کرنے کی تجویز شامل ہے، جس کا مقصد جنگ بندی کو رمضان اور ایسٹر تک آگے بڑھانا ہے اور مستقل جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک پر بات چیت کے لیے وقت دینا ہے”۔

بیان میں لکھا گیا ہےکہ “حماس کو اپنے شراکت داروں قطر اور مصر کے ذریعے واضح طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ اس تجویز پر جلد عمل درآمد ہونا چاہیے۔ اسرائیلی نژاد امریکی شہری ایڈان الیگزینڈر کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ بدقسمتی سے حماس نے غیر حقیقی مطالبات کرتے ہوئے عوامی طور پر لچک کا دعویٰ کرنے کا انتخاب کیا”۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ حماس کو یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے ورنہ اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ “حماس کو سمجھنا چاہیے کہ اگر ڈیڈ لائن بغیر کسی جواب کے گذر جاتی ہے تو ہم جواب دیں گے۔”

قبل ازیں جمعے کی شام حماس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی تجویز کے جواب میں دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کی لاشوں کے علاوہ امریکی شہریت کے حامل ایک اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اس تجویز کا “ذمہ داری اور مثبت انداز میں” جواب دیا۔”آج صبح صبح اس پر اپنا ردعمل پیش کیا، جس میں چار دیگر دوہری شہریوں کی لاشوں کے علاوہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔”

حماس نے مذاکرات شروع کرنے اور دوسرے مرحلے کے مسائل پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعادہ کیا اور قابض پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل درآمد کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan