Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا’آئی سی سی‘، ’ آئی سی جے‘ اور اقوام متحدہ سےاسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی سے کام کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحققات کے لیے آزاد بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں اپنی خاموشی توڑیں، جس میں قابض افواج کی نسل کشی کے ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔

حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ جس میں فلسطینی علاقوں میں نسل کشی اور خلاف ورزیوں اور حراستی مراکز میں تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والے جرائم کی دستاویز کی گئی ہے، ان بھیانک جرائم کی تصدیق کرتی ہے جن کا ارتکاب فاشسٹ قابض حکومت جاری رکھے ہوئے ہے”۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر نہتے شہریوں کے خلاف بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی بے مثال خلاف ورزیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ “رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہشت گرد نیتن یاہو کی حکومت جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہے نے جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کو تباہ کیا، مکمل ناکہ بندی کی، خوراک، ادویات اور ضروری سامان غزہ کی پٹی تک پہنچنے سے روکا، یہ صریح جنگی جرائم اور نسل کشی کی مکمل کارروائیاں ہیں”۔

حماس نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم اور خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرنے اور ان کی تردید کے حوالے سے رپورٹ میں دنیا کے تمام ممالک اور اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے خاموشی اور بے عملی کے چکر سے نکلنے اور اس فسطائی صہیونیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؂”۔

حماس نے بین الاقوامی عدالت انصاف، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور دنیا بھر کے تمام بین الاقوامی اور قومی عدالتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan