Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط، فلسطینی قیدیوں کے احترام پر زور

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ “غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی ناقابل برداشت تکلیف” کے بارے میں بات کررہے ہیں، اسی بیان کے دن تک، 9,500 سے زائد فلسطینی قیدی اسرائیلی قبضے کی 23 مختلف جیلوں میں انتہائی خراب حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان حالات میں بنیادی حقوق سے محرومی، خاندان سے ملاقاتوں پر پابندی، اور مسلسل نفسیاتی و جسمانی تشدد شامل ہیں۔

ان قیدیوں میں تقریباً 5,000 بیمار افراد ہیں جنہیں بنیادی طبی سہولیات تک فراہم نہیں کی جاتیں، 21 خواتین، 365 سے زائد بچے، اور 726 ایسے افراد ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے 20 سال سے زیادہ عرصہ قید میں گزارا ہے۔ اس کے علاوہ، 461 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 3,405 سے زائد انتظامی قیدیوں کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے رکھا ہوا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے ان المناک حالات کی بدولت، 1967 سے اب تک 298 قیدی تشدد یا طبی غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 62 قیدیوں کی موت 8 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران ہوئی ہے۔ اس جنگ کے دوران قیدیوں کی تکلیف میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، اسرائیلی حکام 665 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو “نمبروں والی قبروں” اور “مردہ خانے” میں محفوظ کر رکھا ہے، جن میں 1960 اور 1970 کی دہائی سے محفوظ کی گئی لاشیں بھی شامل ہیں۔ ان میں 18 سال سے کم عمر کے 59 بچوں اور 9 خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ تعداد غزہ سے شہداء کی لاشوں کو شامل نہیں کرتی، جن کی درست معلومات دستیاب نہیں ہیں، حالانکہ عبرانی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع “سدی تیمان” کیمپ میں غزہ کے 1,500 سے زائد شہداء کی لاشیں محفوظ کی گئی ہیں۔

لہٰذا، ہم صدر ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزاد ہونے والے فلسطینی سیاسی قیدیوں کو بھی اسی سطح کا احترام دیں اور ان کی کہانیاں سننے کے لیے وقت نکالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan