Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حکومت حماس کو تسلیم کرے اوراسرائیل کو تنہا کرنے کا عزم کرے:جماعت اسلامی

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو تسلیم کرے اورحماس کا دفتر اسلام آباد میں کھولا جائے۔ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

فلسطین کے بچوں کو تعلیم دی جائے ،سفارتی محاذ پر اسرائیل کو تنہا کرنے کا بیٹرا خود اٹھانا ہوگا۔ جب تک امریکی غلامی سے چھٹکارا نہیں پائیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ک اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ ہزاروں بچے بوڑھے اور خواتین سردی میں مر رہے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی، نیتن یاہو کھلی دہشت گردی کر رہا ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، غزہ کے 20 لاکھ لوگ کیمپوں میں پڑے ہیں۔ 46 ہزار شہید ہو چکے، 70 فیصد عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل لاکھوں ٹن بارود برسا کر بھی فلسطینیوں کی ایمان کی قوت نہیں توڑ سکا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ بلین ڈالرز کی امداد اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی فلسطین کی صورتحال پر نہیں بول رہا۔ نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی ہے۔ تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ قائداعظم نے واضح کہا کہ تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم کرنے نہیں دیں گے۔ حماس کو دہشت گرد کہنے والا خود بہت بڑا دہشت گرد ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan