Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی دعوے مسترد کردیے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کی تردید کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کارروائی ایران کے دارالحکومت تہران میں سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ان کے کمرے میں نصب بم کے ذریعے کی گئی تھی۔

حماس نے اتوارکو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ “اس کی سکیورٹی سروسز اور ایرانی سکیورٹی سروسز کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے ذریعے جو تحقیقات کی گئیں، اس نتیجے میں انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ قتل ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے کیا گیا، جس کا وزن ساڑھے 7 کلو گرام تھا۔ اس نے براہ راست ایک موبائل فون کو نشانہ بنایا جو شہید اسماعیل ھنیہ کے استعمال میں تھا۔

حماس نے قابض دشمن کے الزامات کو “صرف پیچیدہ جرم سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش قرار دیا جو اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک میزائل کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس میزائل میں اس کے ایک سرکاری ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔”

اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان کو ایک قاتلانہ کارروائی میں اکتیس جولائی کو شہید کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ پیرکو قابض اسرائیلی فوج کے وزیر یسرائیل کاٹز نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پہلی بار کسی اسرائیلی اہلکار نے اس بات کا اعتراف کیا تھا۔ کاٹزکے بیانات اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے نشر کی جانے والی ایک تقریر میں سامنے آئے، جس میں اس نے یمن میں انصار اللہ کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan