بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان میں اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ شہرحیفا پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
لبنان میں اسلامی مزاحمت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادرانہ مزاحمت کی حمایت اور لبنان کا دفاع کرنے والے آپریشن “خیبر کے ضمن میں خلیج حیفا میں قابض اسرائیلی فوج کے حیفا نیول بیس پر حملہ کیا ہے۔
“اسلامی مزاحمت” نے ایک مختصر بیان میں وضاحت کی کہ یہ حملہ ڈرونز کے اسکواڈرن نے کیا اور پہلی بار اسرائیلی بحریہ کے حیفا نیول بیس کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اڈے میں میزائل کشتیوں اور آبدوزوں کا ایک بیڑا موجود ہے۔ حملے نے اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نیول بیس کو نقصان پہنچا۔
حزب اللہ نے پہلی بار حیفا نیول بیس پر خودکش ڈرون کے اسکواڈرن کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
حزب اللہ روزانہ میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولوں سے فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنا کر قابج فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔