دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ سے جماعت یا اس کے رہنماؤں کو نکالنا اسرائیلی ریاست کا جھوٹا خواب اور فریب ہے جو پورا نہیں ہو گا”۔
الرشق نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں مزید کہا کہ “حماس کے رہ نماؤں کو سوڈان بھیجنے کے بارے میں دشمن کے ایک اخبار نے جو رپورٹ شائع کی ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب ہم اسے دہراتے ہیں کہ حماس فلسطین میں موجود ہے، فلسطین پر قابض دشمن سے لڑ رہی ہے۔
الرشق نے وضاحت کی “منطق کا تقاضا ہے کہ مجرم قابض ریاست چاہتی ہے کہ فلسطینی اپنے ملک سے نکل جائیں اور ان کی جگہ صہیونی فلسطین پر قابض ہوجائیں۔
پورے ایک سال سے قابض اسرائیلی فوج نےامریکہ اور یورپ کی حمایت اور مدد سے غزہ میں تباہ کن جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41,965 سے زیادہ شہید 97,590 سے زیادہ زخمی ہوئے اور غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی۔