Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی جمعہ کو اسرائیلی جارجیت کے خلاف عالم گیر احتجاج کی اپیل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اور مسلمان اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے جمعہ کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔

یہ اپیل غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

حماس کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ سرگرمیاں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیل کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ غاصب ریاست نہتے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں قتل عام، ظالمانہ محاصرہ، فاقہ کشی، فلسطینی اور لبنانی شہریوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا شامل ہے۔

حماس نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو ان جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور جمعے کے روز مظلوموں سے یکجہتی مارچ میں شرکت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالم اسلام اور عرب ممالک کی حکومتوں پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے اور ہر سطح پر فاشسٹ ریاست کا بائیکاٹ کرنے کے لیے عوامی دباؤ کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف اپنے فوجی توپ خانے اور فضائی جارحیت جاری رکھتے ہوئے شدید بمباری کی کارروائیوں کے ذریعے جمہوریہ کے مختلف علاقوں کو خاص طور پر دارالحکومت بیروت، اس کے جنوبی مضافات اور مشرقی اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 41,689 شہید ہو گئی ہے جب کہ 96,625 افراد مختلف زخمی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan