Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہماری جنگ زمان ومکان اور قواعد سے آزاد ہوگی:حسن نصراللہ

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے دھمکی دی ہے کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت پر جنگ مسلط کی گئی تو وہ بغیر کسی کنٹرول، اصول یا حد ہر سطح پر دشمن کے خلاف لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ زمان ومکان کی قید اور کسی ضابطے قاعدے سے آزاد ہوگی۔ ہم دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے اور اسے تباہی سے دوچار کریں گے۔

“سناد نیوز ایجنسی” کی طرف سے کی جاری کی جانے والی خبر میں حسن نصراللہ نےکہا کہ غزہ کی پٹی کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہم تمام امکانات کے لیے تیار اور حاضر ہوں گے”۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “اسرائیلی قابض ریاست میں کوئی جگہ ہمارے میزائلوں اور ڈرون سے محفوظ نہیں رہے گی اور دشمن کو زمین، سمندر اور فضا میں ہمارا انتظار کرنا چاہیے”۔

نصر اللہ نے قبرصی حکومت کو اسرائیلی قابض ریاست کے لیے اپنے اڈے کھولنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اگر اس نے ایسا کیا تو ہم اسے جنگ کا حصہ سمجھیں گے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ لبنانی محاذ نے “شمالی اسرائیل میں معاشی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے”۔ دیگر محاذوں کے علاوہ جنوبی لبنان کے محاذ کا زبردست دباؤ جنگ کے نتائج کے حوالے سے مذاکراتی محاذ کو متاثر کرتا ہے”

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیلی فوج ایک ایسے وقت میں لبنان کے محاذ پر اپنی افواج کے ایک بڑے حصے کو متحرک کر رہی ہے جب اسے غزہ کی پٹی میں لڑنے کے لیے ان افواج کی ضرورت ہے، کیونکہ اسرائیل کو ایک حقیقی خوف ہے کہ حزب اللہ الجلیل پر حملہ کر دے گی۔ یہ لبنان پر مسلط کسی بھی جنگ میں ایک امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگرچہ ہمارا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں، دشمن خوفزدہ ہے اور شمال میں اپنی افواج کی کمک بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کی ڈیٹرنس ختم ہو رہی ہے اور اس کی فوج شکست خوردہ اور منہدم نظر آتی ہے۔ سپورٹ فرنٹ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دشمن کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ہم بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “دشمن کے میڈیا اور نفسیاتی جنگ کا ایک حصہ اپنی ہلاکتوں اور نقصانات کو تسلیم نہیں کر رہا ہے، دوسری طرف عسکری میڈیا کارروائیوں کو کھل کر بتا رہا ہے جس پر دشمن خوفزدہ ہے کہ چیزیں جنگ کی طرف بڑھ جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan