Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہمارے پیش کردہ ثبوت اسرائیل کو مجرم ثابت کرنےکے لیے کافی ہیں:ایردوآن

استنبول  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گئے ثبوتوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ٹھوسو شواہد ہیں اور یہ ثبوت صہیونی ریاست کو مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ”مجھے یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔ ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں”۔

جمعہ کے روز اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اس کے خلاف لائے گئے نسل کشی کے مقدمے کو ختم کر دیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقا نے اقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

جمعرات کو عدالت کے سامنے جنوبی افریقہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں اسرائیل نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے خلاف اس کے حملے کو روکنے کے مطالبات کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan