Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حلب میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی

دمشق   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شام کے شہرحلب میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب کے دیہی علاقے حیان میں میزائل حملے کے نتیجے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حلب کے دیہی علاقوں پراسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید ہوئے۔

شام میں ہیومن رائٹس آبزرویٹر نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکےایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حلب کے مغربی دیہی علاقوں کفرعمہ اور نوران میں ھیئۃ تحریر الشام اوردوسرے دھڑوں کے ٹھکانوں پر زیادہ دھماکہ خیز البرکان میزائلوں کی بمباری کی گئی تھی۔

دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ رات گئے اسرائیل نے حلب کے جنوب مشرق کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں حلب کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں متعدد افراد شہید ہوئے اور کچھ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan