Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حیفا میں حملہ اسرائیلی جنگی جرائم کا فطری رد عمل ہے، مزاحمت تیز کی جائے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے شہر حیفا میں چاقو سے غاصب صہیونیوں پر کیا گیا حملہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کے جاری جرائم کا فطری ردعمل ہے، جنہیں ہلاکتوں، تباہی اور آباد کاری کے منصوبوں کا سامنا ہے۔

حماس نے پیر کے روز حیفا حملے کے بعد اس حوالے سے جاری ایک پریس بیان میں مرکزی بس اسٹیشن آپریشن پر کی گئی کارروائی بہادرانہ اقدام قرار دیا۔
خیال رہے کہ حیفا میں آج ہونے والے فدائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم ایک صہیونی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ آپریشن مغربی کنارے، غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہمارے عوام کے خلاف قابض دشمن کے جاری جرائم، شمالی مغربی کنارے کے کیمپوں میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں، تباہی اور جبری نقل مکانی، غزہ کی پٹی پر جاری محاصرے کے علاوہ القدس اور غرب اردن کو خالی کرنے کے منصوبوں
کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے فطری رد عمل ہے۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول یروشلم اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور ہر ممکن طریقے سے دشمن کو نقصان پہنچانے پر زور دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan