مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر لبنان سے فائر کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں 12 آباد کار زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ لبنان سے میزائل حملے کے بعد 12 افراد زخمی ہوئے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ حیفا اور “الکریوت” (ایک آبادکاری بلاک) میں “معمولی زخمی “ہوئے تھے۔
اسرائیلی ایمبولینس نے تصدیق کی ہے کہ ”حیفا اور اس کی خلیج میں گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران راکٹ فائر کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے”۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ لبنانی حزب اللہ نے آدھے گھنٹے کے اندر حیفا اور الکریوت کی طرف 105 میزائل داغے۔
“حزب اللہ” نےکل منگل کوجاریا یک بیان میں کہا کہ “اس نے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں سہ پہرکے وقت حیفا اور الکریوت شہروں پر ایک بڑے میزائل بیراج سے بمباری کی۔
گذشتہ 23 ستمبر سے قابض افواج نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال تشدد اور شدید فضائی حملوں کے بعد اب زمینی جارحیت بھی شروع کردی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اکتوبر 2023 کو لبنان پر قابض فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 2,044 افراد شہید اور 9,678 زخمی ہوئے۔
دوسری طرف حزب اللہ نے جارحیت کا جواب مقبوضہ فلسطین میں فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں ڈرونز اور توپ خانے کے گولے داغ کر دیا۔