رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے نگران اداروں کلب برائے اسیران، فلسطینی سرکاری اسیران کمیشن اور اسیران انفارمیشن آفس نے اسرائیلی زندانوں میں قید ان فلسطینیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں تبادلے کے عمل کے پہلے مرحلے کی چھٹی کھیپ کے تحت آج ہفتے کے روز 15 فروری 2025 کو ہونا تھا۔
اسیران کے اداروں کے مطابق اس فہرست میں عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدیوں کی رہائی کے علاوہ غزہ کی پٹی کے 333 قیدی بھی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر کے بعد قبضے سے گرفتار کیا گیا تھا۔