غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں واقع قصبے الشوکہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہری صلاح موسیٰ الصوفی کو قابض فوج نے الشوکہ قصبے میں قتل کیا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کی جنگ میں زخمی ہونے والابچہ رنیم احمد شعت دم توڑ گیا۔جب کہ اس کے والد اور اس کے نوزائیدہ بھائی کی ماں کے پیٹ میں ہی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں موت ہو گئی تھی۔
کل سہ پہر کووسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں اور جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں عبسان قصبے پر اسرائیلی گولہ باری میں ایک بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 11 شہداء کی آمد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہداء کی تعداد 47 ہزار 498 ہوگئی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں سے 9 شہدا پچھلے حملوں سشہید ہوئے تھے جب کہ دو فلسطینی تازہ جارحیت میں شہید ہوگئے۔
وزارت صحت نے تصدیق کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔