Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے اغواء کیے گئے 206 فلسطینیوں کی اسرائیلی حراست میں شناخت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے امور پر نظر رکھنے والے اداروں اسیران کمیشن اور کلب برائے امور اسیران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ غزہ سے حراست میں لیے گئے 200 سے زائد فلسطینی شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں جبری طور پر لاپتا کیا گیا۔ انہیں اسرائیلی فوج کی زیر نگرانی قائم حراستی کیمپوں میں رکھا گیا ہے جہاں ان پر تشدد کیا گیا ہے۔۔

قابض فوج کے مطابق کچھ جوابات میں اس جگہ کی وضاحت کی گئی جہاں زیر حراست شخص کو رکھا گیا تھا۔ دوسرے گروپ کے پاس جواب کی تاریخ تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔

اسیران کمیشن اور کلب نے مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری ایک مشترکہ بیان میں نشاندہی کی کہ یہ جوابات ان سینکڑوں ردعمل کا حصہ ہیں جو متعلقہ اداروں کو موصول ہوئے ہیں۔ غزہ کی جیلوں میں قیدیوں کے مستقبل کے بارے میں جاننےاور متعلق حراستی کیمپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پیر کی شام کو اسیران کلب اور اسیران کمیشن نے غزہ سے حراست میں لیے گئے 200 سے زائد افراد کے نام شائع کیے اور قابض فوج سے ان کے انجام اور ٹھکانے کے حوالے سے جوابات حاصل کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے سیکڑوں قیدی اب بھی جبری گمشدگی کے جرم کا شکار ہیں۔ ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات موجود نہیں ہیں۔ قابض صہیونی فوج نے ان کے بارے میں کسی انسانی حقوق گروپ کو معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کے قیدیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات قابض جیل انتظامیہ کی طرف سے دسمبر میں 1772فلسطینیوں کا انکشاف کیا گای تھا۔ انہیں غیرقانونی جنگجو کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران غزہ کے قیدیوں کے خلاف کی گئی تشدد کی کارروائیوں کے بارے میں درجنوں خوفناک اور چونکا دینے والی شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، اس کے علاوہ بہت سے ایسے جرائم بھی سامنےآئے ہیں جو ظلم کی اس سطح کی عکاسی کرتے ہیں جس تک قابض نظام پہنچ چکا ہے۔

سدی تیمان  حراستی کیمپ غزہ کے قیدیوں کے خلاف تشدد کے جرائم کا سب سے نمایاں ٹارچر سیل قرار دیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan