Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کے نفاذ کو تیز کرنے کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے بدھ کے روز “غزہ کی پٹی میں تباہ کن صورتحال کے حوالے سے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول پر عمل درآمد تیز کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ امدادی اور پناہ گاہ کے سامان کی فوری اور بغیر کسی پابندی کے داخلے کو یقینی بنایا جا سکے۔”

میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ “غزہ کی پٹی کے تباہ کن انسانی حالات کی روشنی میں ہم تمام فریقین اور ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں۔ سرکاری پریس آفس نے عالمی اداراوں سے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کے نفاذ کو تیز کرنے اور امدادی سامان کے داخلے اور بغیر کسی پابندی کے رہائش کی ضمانت دینے پر زور دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “قابض ریاست منظم تباہی کے بعد نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ایک ملین سے زیادہ فلسطینی خاندانوں میں سے ایک چوتھائی سے زائد فلسطینی خاندانوں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے کراسنگ کو مکمل طور پر کھولنا فوری ضرورت بن گیا ہے”۔

سرکاری میڈیا اہلکار نے شہری دفاع کی گاڑیاں اور آلات لانے کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے انسانی کاموں کو انجام دے سکے اور تباہ شدہ مکانات اور رہائشی محلوں کے ملبے نیچے سے ہزاروں شہداء کی لاشیں نکال سکیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “ان ضروریات کے داخلے میں قابض اسرائیل کی مسلسل رکاوٹ غزہ کی پٹی میں گہرے انسانی بحران کو بڑھاتی ہے۔ لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

میڈیا آفس نے نشاندہی کی کہ “یہ انسانی بحران گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہمارے عظیم فلسطینی عوام کے نصف ملین بے گھر افراد کی جنوبی اور وسطی گورنریوں سے غزہ سٹی اور شمالی گورنریوں کی طرف واپسی کے ساتھ اور بڑھ گیا ہے۔

میڈیا آفس نے کہا کہ “غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی مسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے 85 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “50 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد 72 گھنٹوں کے اندر جنوبی اور وسطی گورنری سے غزہ اور شمال میں واپس آئے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan