Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کے بارے میں تفصیلات جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی وزارت انصاف نے ان فلسطینی قیدیوں کے نام اور تفصیلات جاری کی ہیں جو جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جائیں گے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد قیدیوں کے تبادلے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد صہیونی جنگی کابینہ اور عمومی کابینہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی اور اس پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہوگا۔

معاہدے کے تحت صہیونی حکومت نے 753 فلسطینی قیدیوں کے نام شائع کیے ہیں جو پہلے مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے کے دوران رہا کیے جائیں گے۔

اس معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں صہیونی حکومت 1750 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی، جن میں 250 ایسے قیدی شامل ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 33 صہیونی یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان فلسطینی قیدیوں میں سے ایک ہزار کو 7 اکتوبر کے حملے کے بعد تل ابیب نے گرفتار کیا تھا۔

قیدیوں کی رہائی کا دوسرا مرحلہ بعد میں انجام دیا جائے گا۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی مدت 6 ہفتے ہوگی۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی تحویل میں اب بھی کم از کم 96 صہیونی قیدی موجود ہیں، جن میں سے ممکنہ طور پر نصف زندہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan