اریحا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں شمالی شہر اریحا کے شمال میں واقع گاؤں الجفتلک کے قریب ایک یہودی بستی کو توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے الجفتلک میں چار ماہ قبل قائم کی گئی سیٹلمنٹ چوکی میں گاڑیاں اور سازوسامان منتقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطینی اراضی پر قبضے کے لیے وہاں پر مزید درخست لگائےر کارواں قائم کر کے، ارد گرد کی زمین میں کھجور کے درخت لگا ئے اورشیلٹرز نصب کیے۔
قبل ازیں ویرید یریہو کی بستی کے آباد کاروں نے اریحا کے جنوب میں عقبہ جبر کیمپ کے سامنے والے پہاڑوں پر باڑ لگا دی، آباد کاری اور نقل مکانی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید فلسطینی اراضی کی چوری شروع کردی۔
آباد کاروں نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملوں اور حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہودی شرپسند اسرائیلی فوج کی سکیورٹی اور حکومت کی سرپرستی میں فلسطینیوں کی جانوں اور ان کی املاک پر حملے کرکے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔