غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں ہزاروں بے گھر افراد کے رہنے والے خیموں کو شدید نقصان پہنچا جب ان کے اندر بارش کا پانی داخل ہو گیا۔اس سے ان کے سامان اور گدوں کو نقصان پہنچا اور تباہ ہو گئے۔
شہریوں اور کارکنوں نے اس صورتحال کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کیں۔ ان تصاویر میں بے گھرہونے والے فلسطینی خاندانوں کے خیموں کے ڈوبنے ان کے گرنے اوران کے پاس اس المناک صورتحال پر قابو پانے میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
سول ڈیفنس سروس نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے تمام علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے سیوریج لائنیں بند ہیں۔اگرنشیبی علاقے بارش کے پانی کی زد میں آتے ہیں تو بے گھر ہونے والوں کو بڑے خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جن علاقوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نقصان پہنچا ان میں یرموک اسٹیڈیم شیلٹر کیمپ، غزہ میونسپلٹی پارک، الشاطی کیمپ کا علاقہ، سکولوں میں لگائے گئے خیمے، نیزمرکز اور جنوبی القرارہ، وادی السلقہ کے علاقے اور الامل کے پڑوس، یونیورسٹی کیمپس، مواصی اور دیر البلاح میں واقع علاقے شامل ہیں۔
انہوں نے گھروں اور عمارتوں کے گرنے کے سنگین خدشات کی طرف اشارہ کیا جن میں شہری بے گھر ہیں۔ انہیں ناقابل رہائش قرار دیا گیا ہے اور اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ان کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔