غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کےہاتھوں چار قتل عام کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے جاری ایک بیان میں بتایاکہ اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 44,708 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 106,050 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء اور زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔