غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وسطی غزہ میں نصیرات پوسٹ آفس کے قریب الشیخ علی خاندان اور البیومی خاندان کے گھروں پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 25 شہید ہو گئے۔
وحشیانہ بمباری سے بڑی تعداد میں شہداء کی لاشوں کو العودہ ہسپتال پہنچایا گیاجس سے قریبی گھروں کو بمباری سے شدید نقصان پہنچا۔
طبی ذرائع نے اعلان کیا کہ جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد مارے گئے، جن میں سے 30 پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شہید ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہداء کی تعداد بڑھ کر 44,835 ہو گئی، اس کے علاوہ 106,356 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق دن رات جاری قتل عام میں شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔