غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 36 شہری شہید اور 96 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 44,502 فلسطینی شہید اور 105,454 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔