غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن کے نتیجےمیں 37 شہری شہید اور 108 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 44,466 فلسطینی شہید اور 105,358 زخمی ہوئے ہیں۔