گذشتہ ہفتے مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں، جس کے دوران ایک آباد کار ہلاک، متعدد فوجی اور آباد کار زخمی جب کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔
18 سے 24 نومبرکے دوران فلسطینی انفارمیشن سینٹر معطی نے مقبوضہ بیت المقدس میں 4 شہریوں کی شہادت اور ایک آباد کار کے قتل کی تفصیلات جمع کی ہیں۔ اس دوران 66 دیگر کئی علاقوں میں زخمی ہوئے۔
معطی نے مزاحمت کاروں کی 224 کارروائیوں کو شمار کیا، جن میں القدس میں دوہرا بم حملہ، 20 فائرنگ کے حملے، رن اوور حملے اور دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے 13 حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے 66 بارپتھراؤ کی کارروائیاں، 31 آبادکاروں کے حملوں کو پسپا کرنے، 84 محاذ آرائی کے مقامات اور 4 گاڑیوں اور قبضے کے فوجی ساز و سامان کی توڑ پھوڑ کے واقعات بھی شامل ہیں۔
گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے30 سالہ محمد احمد حرز اللہ ،18 سالہ محمود عبدالجلیل السعدی ،16 سالہ محمد ہشام ابو کشک اور نابلس کے16 سالہ احمد امجد شحادہ شامل ہیں۔